Time 03 جون ، 2020
پاکستان

اوگرا کا تین آئل مارکیٹنگ کمپنیز کو شوکاز نوٹس

فوٹو فائل—

اوگرا نے تین آئل کمپنیز کو مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کو عدم فراہمی پر  شو کاز نوٹس دے دیا۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے اسٹاکس سے متعلق ابتدائی رپورٹ پٹرولیم ڈویژن کے ذیلی ادارے ہائیڈروکاربن ڈویلپمنٹ انسٹیوٹ آف پاکستان کی جانب سے  اوگرا کو جمع کرا دی گئی ہے۔

اوگرا نے بتایا کہ رپورٹ کے مطابق چند کمپنیز کے پاس ملک کے جنوبی حصے میں تیل کے اچھے اسٹاکس ہیں جب کہ ان چند آئل کمپنیز کے پاس وسطی اور بالائی علاقوں میں تیل کا کم اسٹاک ہے۔

 رپورٹ میں بتایا گیا کہ  کچھ آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے پاس تو پٹرولیم مصنوعات کے بہت کم اسٹاک ہیں جس سے  تیل سپلائی کے تسلسل کے لیے خطرہ ہے۔

اوگرا کا کہنا تھا کہ یہ کمپنیاں ریٹیل آؤٹ لیٹس کو پٹرولیم مصنوعات کی پوری فراہمی نہیں کر رہی ہیں اور اس صورتحال میں مارکیٹ میں تیل سپلائی متاٽر ہوئی ہے۔ 

رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد اوگرا نے تین آئل مارکیٹنگ کمپنیز کو شوکاز نوٹس دیتے ہوئے 24گھنٹے میں جواب طلب کر لیا ہے۔

مزید خبریں :