04 جون ، 2020
کورونا سے بچاؤ کے لیے بنائی گئی ایس اوپیز پر عملدرامد نہ کرنے پر پنجاب کے کئی شہروں میں بڑی مارکیٹیں بند کر دی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی مارکیٹوں کے خلاف ایکشن چند گھنٹوں میں شروع ہو جائےگا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پنجاب کی بڑی مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ این سی او سی کے فیصلوں کے تناظر میں کیا گیا۔
دوسری جانب حکومت پاکستان نے بھی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروانے کے لیے خلاف وزری پر جرمانےعائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔