Time 04 جون ، 2020
پاکستان

لاہور میں 75 روز کے بعد شہریوں کے لیے پارکس کھولنے کا فیصلہ

پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی نے  لاہور کے پارکس 5 جون سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی مظفر خان سیال کا کہنا ہے کہ  75 دن کے بعد کورونا کے حوالے سے ضابطہ کار (ایس او پیز) پرعمل کرتے ہوئے پارکس کھولے جارہے ہیں۔

مظفر خان سیال کے مطابق تمام پبلک پارکس صبح 6 بجے سے9 رات بجے تک عوام کے لیے کھلے رہیں گے، پارکس میں آنے والے شہریوں کے لیے ماسک اور  گلوزکا استعمال لازمی ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کے جھولوں اورکھیلنے کے مقامات کو بند رکھا جائے گا۔

خیال رہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 31 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 607 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :