Time 06 جون ، 2020
پاکستان

سنتھیا رچی کے حوالے سے امریکی سفارتخانے کا بیان سامنے آگیا

امریکی سفارت خانہ پاکستان میں تمام امریکیوں کومناسب خدمات اورسپورٹ فراہم کرتا ہے،ترجمان،فوٹو:سوشل میڈیا

سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف ٹوئٹ  اور الزمات لگانے والی  امریکی خاتون سنتھیا رچی کے معاملے پر امریکی سفارت خانے کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔

پاکستان میں امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی سفارت خانہ پاکستان میں تمام امریکیوں کومناسب خدمات اورسپورٹ فراہم کرتا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ذاتی حیثیت میں مقیم بعض امریکیوں کے معاملات پر وہ تبصرہ نہیں کرسکتے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں امریکی شہری سنتھیا رچی نے سوشل میڈیا پر پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے خلاف الزامات کی بوچھاڑکی تھی۔

انھوں نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک پر جنسی زیادتی جب کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین پر دست درازی کا الزام عائد کیا تھا۔

اس سے قبل سنتھیا رچی نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے حوالے سے بھی متنازع اور نامناسب ٹوئٹ کی تھیں۔

امریکی خاتون کے الزامات کی پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے تردید کی ہے جب کہ قانونی چارہ جوئی کے لیے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی( ایف آئی اے) اور عدالت سے بھی رجوع کیا ہے۔

مزید خبریں :