سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کورونا وائرس میں مبتلا

اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

جیونیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خان عباسی کےاہلخانہ نے ان کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان نے گزشتہ روز کورونا کا ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے اور اس کے بعد انہوں نے خود کو اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ کرلیا ہے۔

دوسیر جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے شاہد خاقان عباسی کے کورونا میں مبتلا ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں صحت کاملہ عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اب تک قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کئی ارکان وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جب کہ کچھ وائرس سے انتقال بھی کرگئے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا دعویٰ ہے کہ ارکان قومی اسمبلی کی بڑی تعداد ایوان کا اجلاس بلانے کے بعد کورونا کا شکار ہوئی ہے جس پر انہوں نے آن لائن اجلاس بلانے کی تجوزی دی ہے۔


مزید خبریں :