کراچی سمیت بیشتر شہروں میں پیٹرول کی قلت برقرار

کراچی سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں پیٹرول کی شدید قلت برقرار ہے۔

شہروں میں اکثر پیٹرول پمپ کھلے تو ہیں لیکن پیٹرول دستیاب نہیں اور جن پمپس پرپیٹرول مل رہا ہے وہاں صارفین کا جم غفیر ہے۔

پیٹرول کی قلت کے باعث عوام سستے پیٹرول سے فائدہ اٹھانے سے محروم ہوگئے ہیں اور پیٹرول پمپس کی جانب سے پیٹرول نہ دینے پر مہنگا ہائی آکٹین ڈلوانے پر مجبور ہیں۔

اس سلسلے میں پیٹرولیم ریٹیلرز سمیر گلزار کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی صورتحال خراب سے خراب تر ہورہی ہے، قومی کمپنی بدستور شہر کی بڑی ضرورت پوری کررہی ہے جب کہ کچھ آئل مارکیٹنگ کمپنینز جزوی سپلائی دے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ  پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد یکم جون سے ملک بھر کے پیٹرول پمپس پر پیٹرول نہ ملنے کی شکایات ہیں اور حکومت اب تک اس مسئلے کو حل کرنے میں ناکام ہے۔


مزید خبریں :