چھینکنے کا انداز آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتا ہے؟

فوٹو: فائل

انسان کی بہت سے عادات اس کی شخصیت کی عکاسی کرتی ہیں جب کہ ہر انسان کی عادات و اطوار ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہوتی ہیں۔

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آپ کا چھینکنے کا طریقہ یا انداز آپ کی شخصیت کے بارے میں بتاتا ہے؟ اگر آپ نے کبھی ایسا نہیں سوچا تو آج ہم آپ کو یہی بتانے والے ہیں۔

برطانوی ماہر روبن کیر موڈکے مطابق ہر انسان ایک دوسرے سے مختلف انداز میں چھینکتا ہے اور یہ انداز ان کی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے۔

اگر آپ اپنی چھینک کے انداز سے شخصیت کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو یہ پڑھیں۔

بلند آواز میں چھینکنا

برطانوی ماہر نے بتایا کہ ایسے لوگ جو بے حد بلند آواز میں چھینکتے ہیں اور اس دوران وہ اپنا منہ ڈھانپتے ہیں تو ایسے لوگوں میں غور و فکر کرنے اور سوچنے کی صلاحیت کم ہوتی ہے۔

چھینک کو روکنے کی کوشش کرنے والے لوگ

ہم میں سے بہت سے لوگ ایسے ہوں گے جو اچانک چھینک آنے پر اسے روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ایسے لوگ دوسروں کا خیال رکھنے والے لوگ ہوتے ہیں اور ان کا چھینک روکنے کا مقصد بھی یہی ہوتا ہے کہ ان کی چھینک سے کسی دوسرے کو کوئی مسئلہ نہ ہو جب کہ ایسے لوگ مخلص شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔

چھینکنے سے پہلے یا بعد میں معذرت کرنے والے

بہت سے ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو چھینکنے سے پہلے یا بعد میں سامنے موجود شخص سے معذرت کرلیتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہےکہ ایسے لوگ دوسروں کی زندگیوں پر اثر انداز ہونا پسند نہیں کرتے جب کہ یہ نرم مزاج کے مالک بھی ہوتے ہیں۔

چھینکتے وقت منہ پر رومال کی جگہ کہنی رکھنے والے لوگ

کچھ لوگ چھینکتے وقت رومال کا استعمال نہیں کرتے بلکہ وہ چھینک آتے ہی اپنے منہ پر کہنی رکھ لیتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ایسے لوگ قانون پر عمل کرنے والے اور اجتماعی شعور رکھتے ہیں۔

ہلکے انداز سے چھینکنے والے لوگ

ایسے لوگ جو چھینکتے وقت بلکل ہلکا یا دھیما انداز اپناتے ہیں تو ان میں خود اعتمادی کی کمی ہوتی ہے جب کہ ایسے لوگ دوسروں کو اپنے بات سمجھانے میں بھی ہچکچاتے ہیں۔

مزید خبریں :