سنتھیا رچی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو درخواست موصول

سابق وزرائے اعظم بینظیر بھٹو، یوسف رضاگیلانی اور پیپلز پارٹی کے دیگر سابق وزراء کے خلاف ٹوئٹ اور الزامات لگانے والی امریکی خاتون سنتھیا رچی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی درخواست وزارت داخلہ کو موصول ہوگئی۔

سنتھیا رچی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک کی جانب سے دی گئی ہے۔

رحمان ملک کے مطالبے پر داخلہ کمیٹی کے ڈائریکٹر تنویراحمد نے سیکرٹری داخلہ کو خط میں کہا ہے کہ سنتھیا رچی کے خلاف بینظیربھٹو کی توہین اور دیگر امور عدالتوں میں ہیں، اس لیے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

خیال رہے کہ امریکی خاتون نے سابق وزیرداخلہ رحمان ملک پر بھی جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا ہے جس پر رحمان ملک کی جانب سے انہیں 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھی بھیجا گیا ہے۔

دوسر ی جانب اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو پر الزامات سے متعلق بیان پر امریکی شہری سنتھیا رچی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سنتھیا رچی کو نوٹس جاری کر دیا ہے ۔

مزید خبریں :