Time 11 جون ، 2020
پاکستان

شاہد خاقان اور احسن اقبال کے بعد شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ کانتیجہ بھی مثبت آ گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایا کہ شہبازشریف ڈاکٹروں کی ہدایات پر چل رہے ہیں، وہ بار بار کورونا کے ٹیسٹ کرا رہے تھے۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ شہباز شریف کے کورونا کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آ گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، طارق فضل چوہدری اور مریم اورنگزیب کی والدہ کا ٹیسٹ بھی مثبت آ چکا ہے۔

مزید خبریں :