Time 11 جون ، 2020
پاکستان

وزیراعظم عمران خان کورونا سے اموات کی شرح سے لاعلم

کورونا سے متعلق حکومت پاکستان کی ویب سائٹ کے مطابق ملک میں کورونا کی شرح اموات اور وزیراعظم عمران خان کے بیان میں واضح تضاد دکھائی دیتا ہے۔

وزیراعظم نے اپنی گفتگو میں کہا ہےکہ پاکستان میں کورونا سےہلاکتوں کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہے۔

تاہم حکومت پاکستان کےاعدادوشمارکے مطابق کورونا سے اموات کی شرح اس سے زیادہ ہے۔

 حکومت پاکستان کی ویب سائٹ کے مطابق ملک بھر میں مریضوں کی کل تعداد ایک لاکھ 19 ہزار 536 ہے جب کہ مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 356 ہے۔

 اگر سرکاری ویب سائٹ کے  اعدادوشمارکے ذریعے شرح اموات نکالی جائے تویہ 1.97 یعنی تقریباً 2 فیصد  بنتی ہے۔

مزید خبریں :