03 ستمبر ، 2012
پشاور… پشاور کے علاقے حیات آباد فیز7سے دو بوری بند لاشیں ملی ہیں۔ پولیس حکام نے لاشیں تحویل میں لے لی ہیں تاہم اب تک انکی شناخت نہیں ہو سکی۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ ایک ماہ میں بوری میں بند ملنے والی لاشوں کی تعداد26ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے نوٹس لینے کے بعد اس طرح کی لاشیں ملنے کا سلسلہ تھم گیا تھا تاہم ایک بار پھر یہ سلسلہ شروع ہوتا دکھائی دیا ہے۔