14 جون ، 2020
حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن پنجاب اسمبلی وسیم خان بادوزئی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔
وسیم خان بادوزئی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اب تک قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کئی ارکان وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جب کہ کچھ وائرس سے انتقال بھی کرگئے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا سے اب تک ایک لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 2600 سے زائد انتقال کر چکے ہیں۔