Time 14 جون ، 2020
پاکستان

کورونا کے باعث اسکول کی آن لائن کلاسز سے والدین مشکلات کا شکار

کورونا وائرس کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند ہیں جس کے باعث اسکولوں میں آن لائن کلاسز کا سلسلہ جاری ہے۔

والدین آن لائن کلاسز کے لیے انٹر نیٹ کنکشن، ہر بچے کےلیے الگ کمپیوٹر، ہیڈ فون اور دیگر مطلوبہ آلات کہاں سے لائیں؟ یہ سب پورا کربھی لیں تو کئی علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور کبھی انٹرنیٹ کنکشن میں تعطل سے پڑھائی اور مشکل ہوگئی۔

والدین کا کہنا ہے کہ آن لائن کلاسوں سے جیب پر اضافی بوجھ پڑ گیا۔

ماہرین تعلیم کہتے ہیں تمام اداروں میں آن لائن تعلیم کی سہولتیں موجود نہیں، اس کے باوجود والدین اس نظام کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ بچے تعلیمی اداروں سے منسلک رہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں محکمہ تعلیم سندھ نے بھی صوبے میں آن لائن کلاسز کیلئے ایپلی کیشن متعارف کرائی تھی اور یہ ایپ کے جی سے لے کر پانچویں جماعت تک کے بچوں کے لیے ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں تعلیمی ادارے گزشتہ 2 ماہ سے بند ہیں اور اسی وجہ سے امتحانات بھی نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، طلبہ کے گزشتہ نتیجے کو دیکھتے ہوئے انہیں اگلی کلاس میں ترقی دی جائے گی۔

مزید خبریں :