16 جون ، 2020
کراچی میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے تین اضلاع میں لاک ڈاؤن کی تجویز دی گئی ہے۔
جیونیوز کےمطابق اس سلسلے میں ضلعی کورنگی، ملیر اور غربی کے ضلعی ہیلتھ افسران نے ڈپٹی کمشنرز کو خط لکھ کر تینوں اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز دی ہے۔
کورنگی کے ضلعی ہیلتھ افسر کے خط میں کہا گیا ہےکہ کورنگی ڈھائی نمبر، ڈیڑھ نمبر، 4 نمبر اور مہران ٹاؤن میں کیسز زیادہ ہیں، اب تک ان علاقوں 2400 سے زائد کورونا کے کیسز آچکے ہیں جب کہ کورنگی میں شمسی سوسائٹی، سعادت کالونی، مردان چوک اور شاہ فیصل نمبر 2 میں بھی کیسز بڑھ رہے ہیں۔
ملیر کے ضلعی افسر کے خط میں بتایا گیا ہےکہ ملیرکھوکھرا پار، کالا بورڈ، یوسی 9، یوسی 11 لانڈھی اور دیگر علاقوں میں بھی کیسز زیادہ ہیں۔
ضلعی ہیلتھ آفیسر غربی نے ڈپٹی کمشنر کو خط میں بتایا کہ ضلع میں کورونا کے مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے سائٹ پہلے اور بلدیہ ٹاؤن دوسرے نمبر پر ہے۔
خط کے مطابق گڈاپ ٹاؤن کے علاقے گلشن معمار اور خدا کی بستی میں 34 کورونا کیسز رجسٹرڈ ہیں، یوسی 6 معمار آبادم سرجانی سیکٹر الیون ون میں فائیو سی، فائیو ڈی، فور بی، فور سی اور 7 اے میں 37 مریض ہیں۔
اس کے علاوہ کیماڑی ٹاؤن یوسی ون بھٹہ ولیج، سعیدآباد مسجد روڈ اور عمر خان روڈ میں 20 مریض ہیں جب کہ یوسی 2 سلطان آباد، حبیب پبلک اسکول اسٹریٹ میں کورونا کے 34 مریض ہیں۔
خط میں بتایا گیا ہےکہ یوسی 3 کیماڑی ڈاکس اور مجید کالونی میں کورونا کے 47 مریض ہیں، بلدیہ ٹاون یوسی 3اسلام نگر نیول کالونی میں کورونا کے 37 مریض ہیں جب کہ یوسی 4 نئی آبادی سیکٹر فور سی اور 8 بی میں 41 افراد کورونا سے متاثر ہیں۔
خط کے مطابق یوسی 5 سعید آباد 5 جے، اے 3 میں 134 کورونا کے مریض ہیں، یوسی 6 مسلم مجاہد، آفریدی کالونی میں 27 کورونا مریض موجود ہیں، یوسی 7 مہاجر کیمپ، کوکن کالونی میں بھی کورونا کے 30 مریض ہیں جب کہ سائٹ ٹاؤن یوسی 4 میٹروول میں سب سے زیادہ 149 کورونا کے مریض ہیں۔
خط کے مطابق یوسی 6 فرنٹیئر کالونی سیکٹر 4، 5 میں کورونا کے 44 کیس رپورٹ ہوئے، یوسی7 بنارس اسلامیہ، سبحانی محلہ میں کورونا کے 28 اورنگی ٹاؤن یوسی6 غازی آباد، کرسچن کالونی میں41 یوسی 11 داتا نگر 7 اے، سیون بی، سیکٹر 8 میں 31 کورونا کے مریض ہیں جب کہ یوسی 12 مجاہد کالونی، ملت آباد، گلفام آباد، علی گڑھ کالونی میں 27 مریض ہیں۔
ہیلتھ افسران نے متعلقہ علاقوں میں فوری اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز کی ہے۔
واضح رہےکہ سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 55 ہزار سے زائد ہے جن میں سے نصف سے زائد کا تعلق کراچی سے ہے۔