Time 16 جون ، 2020
پاکستان

'سندھ میں کورونا کے 85 فیصد کیسز کراچی میں ہیں'

کراچی: سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہےکہ سندھ میں کورونا وائرس کے 85 فیصد کیسز کراچی میں ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام 'آج شاہ زیب خانزادہ' کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب  نے کہا کہ کراچی  کی کسی گلی کو لاک ڈاؤن کے لیے منتخب کرنامشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں وفاقی اداروں کا بہت عمل دخل ہے، جب تک وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر ایک پالیسی نہیں بنائیں گے تب تک مؤثرلاک ڈاؤن نہیں ہوپائے گا۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی تو ان کے سامنے تمام گزارشات رکھیں گے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 800 سے زائد ہے۔

مزید خبریں :