دنیا
Time 16 جون ، 2020

'کورونا فری' نیوزی لینڈ میں 2 نئے کیسز کی تصدیق

فوٹو فائل—

کورونا فری ہونے کے چند ہی روز بعد نیوزی لینڈ میں 2 نئے کورونا کیسز کی تصدیق کردی گئی ہے۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے 8 جون کو ملک کو کورونا فری قرار دے کر پابندیاں اٹھانے کا اعلان کردیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزرات صحت نے تصدیق کی ہے کہ 24 دن تک کوئی نیا کیس سامنے نہ آنے کے بعد اب 2 خواتین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو 7 جون کو برطانیہ سے واپس لوٹی تھیں۔

نیوزی لینڈ کی وزرات صحت نے اپنے بیان میں بتایا کہ دونوں متاثرہ خواتین کا تعلق ایک ہی گھر سے ہے اور وہ والدین کے انتقال پر ملک سے باہر گئی تھیں، وائرس کی تصدیق کے بعد دونوں نے ویلنگٹن میں قرنطینہ میں چلی گئی ہیں۔

وزات صحت کے مطابق ایک خاتون میں کورونا وائرس کی ہلکی علامات پائی گئیں جب کہ دوسری خاتون میں کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی۔

کورونا کے نئے دو کیسز سامنے آنے کے بعد نیوزی لینڈ کی حکومت نے ایک بار پھر سفری پابندیوں کو سخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

خیال  رہے کہ نیوزی لینڈ میں کورونا کے دو نئے کیسز سامنے آنے کے بعد  مریضوں کی  کل تعداد 1506 ہوگئی ہے  جب کہ اموات کی تعداد 22 ہے۔

مزید خبریں :