16 جون ، 2020
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار کی خاتون اول بشریٰ بی بی کے حوالے سے گفتگو کو شرم ناک قرار دے دیا۔
اپنی ٹوئٹ میں زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ عظمیٰ کاردار کی خاتون اول سے متعلق گفتگو شرم ناک ہے، وزیراعظم اور خاتون اول کی عزت ہم سب کے لیے پہلی ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر پارٹی سے وابستگی کا دعویٰ کرنے والی شخصیت ایسا کرے تو یہ پریشان کن ہے۔
خیال رہے کہ رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار کی خاتون اول کے حوالے سے گفتگو پر مبنی ٹیلی فونک گفتگو لیک ہونے پر گزشتہ روز انہیں حکومتِ پنجاب کے ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔