Time 17 جون ، 2020
پاکستان

عید قرباں کی حکمت عملی اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ترتیب دینگے، وفاقی وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ قربانی مذہبی فریضہ ہے اس کے لیے  وزارت صحت کی گائیڈلائنز کے مطابق انتظامات کرناضروری ہیں۔

اسلام آباد میں  وزیرداخلہ کی سربراہی میں عیدالاضحیٰ پر قربانی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا۔

اس موقع پر  وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ قربانی کے  انتظامات کے ساتھ ساتھ حفاظتی تدابیر پر عمل ہونا چاہیے، اس حوالے سے واضح حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت اس سلسلے میں ہر ممکن سہولت یقینی بنائے گی اور مویشیوں کے بیوپاریوں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنانےکے ساتھ عوام کے تحفظ کو بنیادی ترجیح دی جائےگی۔

اعجاز شاہ کاکہنا تھا کہ قربانی  کے لیے حکمت عملی کو تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ترتیب دیاجائےگا اورعلماء سے بھی اس سلسلے میں رہنمائی چاہتے ہیں تاکہ عوام کی حفاظت کی جاسکے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی عید الضحٰی کیلئے خصوصی پلان مرتب کرنے کی ہدایت

دوسری جانب  وزیر اعلٰی پنجاب عثمان بزدار  نے عید الضحٰی کے لیے خصوصی پلان مرتب کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہےکہ قربانی کے جانوروں کی خریداری کے لے محفوظ نظام بنانا ہوگا،اس سلسلے میں آن لائن سسٹم مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

مزید خبریں :