Time 18 جون ، 2020
کاروبار

ملک بھر میں مختلف یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا اور چینی غائب

ملک بھر میں مختلف یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا اور چینی غائب ہوگئے جس کے باعث  عوام اوپن مارکیٹ سے مہنگی خریداری  پر مجبور ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے مالی مشکلات کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورز پر ریلیف پیکج دیا تھا اور  پیکج کے تحت آٹے،چینی سمیت 5 اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دی گئی تھی۔

 حکام کے مطابق وزیراعظم پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹےکے 20کلو تھیلےکی قیمت 800 روپے اور چینی کی قیمت 68 روپے فی کلو مقرر ہے۔

تاہم سبسڈی کے اعلان کے بعد ملک بھر میں مختلف یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا اور چینی  ہی غائب ہے اور یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ نے بھی آٹے اور چینی کی قلت کا اعتراف کرلیا ہے۔

منیجنگ ڈائریکٹر  یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ  پاکستان ایگریکلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو) سےگندم کی خریداری آئندہ 2 دن تک ممکن ہو جائے گی اور آئندہ چند دن میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کی فراہمی یقنی بنائیں گے۔

مزید خبریں :