جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی نعیم کو کراچی میں سپرد خاک کردیا گیا

کراچی: معروف عالم دین اور جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی نعیم کو کراچی میں سپردخاک کردیا گیا۔ 

مفتی نعیم کی نماز جنازہ جامعہ بنوریہ میں مفتی تقی عثمانی نے پڑھائی جس میں علمائے کرام، سیاسی و سماجی شخصیات اور دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ 

نماز جنازہ کے بعد مفتی نعیم کو جامعہ بنوریہ کے قبرستان میں والد کے پہلو میں سپردخاک کیا گیا۔

خیال رہے کہ مفتی نعیم دل کے عارضے میں مبتلا تھے جن کا گزشتہ روز انتقال ہوگیا تھا۔

 مفتی نعیم سائٹ ایریا میں واقعے جامعہ بنوریہ کے مہتمم تھے جہاں 52 ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبہ زیر تعلیم ہیں، مرحوم نے سوگوارن میں بیوہ، 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

مزید خبریں :