Can't connect right now! retry

عدالت نے اداکارہ عائشہ ثناء کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

ادھار رقم لے کرعائشہ ثناء نے جو چیک دیا وہ کیش نہیں ہوا: بزنس مین— فوٹو:فائل 

لاہور کی مقامی عدالت نے بوگس چیک کے معاملے پر اداکارہ و کمپیئر عائشہ ثناء کے وارنٹ گرفتاری جای کردیے۔

تھانہ ڈیفنس بی لاہور میں میاں محمد علی معین نے27 مئی کو عائشہ ثناء کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا کہ جس میں الزام عائد کیا گیا کہ اداکارہ نے ان سے 20 لاکھ روپے ادھار لیے تھے۔

بزنس مین میاں علی معین کا کہنا تھا کہ ادھار رقم لے کرعائشہ ثناء نے جو چیک دیا وہ کیش نہیں ہوا۔

اسی مقدمے میں مقامی عدالت نے اداکارہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

پولیس کے مطابق اداکارہ شامل تفتیش نہیں ہوئیں جس پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ 

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM