Time 22 جون ، 2020
پاکستان

پنجاب: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گرفتاریاں اور جرمانے، ہوٹل بھی سیل

فوٹو: فائل

 پنجاب کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصل آباد نے بدر کالونی میں کرکٹ میچ کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جس میں  فائنل میچ کے دوران 200 سے زائد افراد کا اجتماع تھا۔

 پولیس نے کورونا قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر 9 افراد گرفتارکرکے گورنمنٹ جنرل اسپتال غلام محمد آباد میں قرنطینہ کردیا جب کہ 35 موٹرسائیکلیں اور کرکٹ کا سامان قبضہ میں لے لیا۔

ادھر ملتان میں اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد نے سوئمنگ پول میں نہانے والے 100 سے زائد افراد کو وارننگ دےکر چھوڑ دیا جب کہ سوئمنگ پول اور ہوٹل سیل کرکے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ 

دوسری جانب بہاول پور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ نے 12 دکانیں سیل کردیں جب کہ 13 دکانداروں کو 21 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا اور 8 دکانداروں کو وارننگ دی گئی۔ 

مزید خبریں :