کورونا: پنجاب میں ایس او پیز کو سختی سے نافذ کرنے کا فیصلہ

فائل فوٹو

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں کورونا کی روک تھام کے لیے ایس او پیز کو سختی سے نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان کا کہنا ہےکہ صوبے میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایس او پیز کو سختی سے نافذ کیا جائے گا اور  خلاف ورزی کی صورت میں بازاروں، دکانوں کو فوری بند کردیا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر تجارتی مراکز، صنعتی یونٹس اور ٹرانسپورٹ کو فوری طور پر بند کر دیا جائے۔

سینئر صوبائی وزیر نے پیٹرول کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کا اعلان کیا۔


مزید خبریں :