Time 22 جون ، 2020
پاکستان

اب تک معمولی علامات والے کورونا کے 182 مریض گھروں میں انتقال کرگئے: وزیر صحت سندھ

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ  اب تک معمولی علامات کے ساتھ کورونا کے 182 مریض انتقال کر چکے ہیں ۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے ویڈیو بیان میں کہا ہےکہ کورونا میں مبتلا دیگر بیماریوں کی علامات کے ساتھ اسپتالوں اور گھروں میں ہونے والی اموات کے اعدادو شمار محکمہ صحت جمع کرتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں لوگوں سے رابطے میں رہتی ہیں، کورونا میں بد قسمتی سےلوگ اسپتال آنے سے گھبرارہے ہیں اور درست معلومات بھی فراہم نہیں کرتے۔ 

عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ گھروں میں جو ہلاکتیں ہورہی ہیں ان میں زیادہ تر لوگ ہارٹ اٹیک اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  اب تک معمولی علامات کے ساتھ کورونا کے 182 مریض انتقال کر چکے ہیں لہٰذا کورونا کے مریض اپنی آکسیجن کو چیک کرتے رہیں۔

مزید خبریں :