04 ستمبر ، 2012
کراچی. . . سندھ میں بلدیاتی نظام پر پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم میں اتفاق رائے ہوگیا۔ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم کے درمیان سندھ میں بلدیاتی نظام پراتفاق ہوگیا۔سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈینس 2012 آج جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ اس آرڈیننس کے تحت سندھ میں نیا بلدیاتی نظام نافذ ہوگا۔