سوئی سدرن نے گیس کی فراہمی میں کمی کا کے الیکٹرک کا مؤقف مسترد کردیا

کے الیکٹرک کو پہلے 190 جب کہ اب 242 ملین مکعب فٹ گیس دے رہے ہیں،ایس ایس جی سی،فوٹو:فائل

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی)  کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کو گیس کی سپلائی میں کوئی کمی نہیں کی گئی ہے۔

ترجمان سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کو پہلے 190 جب کہ اب 242 ملین مکعب فٹ گیس دے رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے  15 دن قبل اضافی گیس دینے کی درخواست کی گئی تھی تو وہ بھی پوری کردی تھی۔

خیال رہے کہ کراچی میں کے الیکٹرک کی جانب سے شدید گرمی میں شہر کے مختلف علاقوں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

سخت گرمی میں بجلی کی عدم دستیابی کے باعث بیمار اور بزرگ شہریوں خصوصاً کورونا کی وجہ سے گھروں میں قرنطینہ اختیار کرنے والے افراد شدید پریشان ہیں۔

دوسری جانب کے الیکٹرک نے فرنس آئل اور گیس کی فراہمی میں کمی کو لوڈ شیڈنگ کا سبب قرار دیا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ایندھن کی مطلوبہ مقدار میں فراہمی متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔

ترجمان  کا کہنا ہے کہ گیس مقدار اور فرنس آئل کی فراہمی میں بہتری نہ آئی تو لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھ سکتا ہے۔

مزید خبریں :

بھینس کا قومی دن

بھینس کا قومی دن

02 مارچ ، 2021