Time 25 جون ، 2020
پاکستان

اسمارٹ لاک ڈاؤن: لاہور میں مزید 7 علاقے سیل

لاہور:  ضلعی انتظامیہ نے کورونا اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوسرے مرحلے میں مزید 7 علاقوں کو سیل کردیا۔

پولیس کے مطابق مزید 40 ہاٹ اسپاٹ ایریاز کو مکمل طورپر بند کردیا گیا ہے جس کے بعد شہر میں ہاٹ اسپاٹ ایریاز کی تعداد 101 ہو گئی ہے۔

لاہور کے جن مزید 7 علاقوں کو سیل کیا گیا ان میں ڈی ایچ اے، گلبرگ، ماڈل ٹاؤن ، فیصل ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، گلشن راوی اور اندرون شہر کے علاقے شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ڈیفینس کے تمام فیز اور بلاکس، گلبرگ، ماڈل ٹاؤن اور گارڈن ٹاؤن مکمل بند کردیے گئے ہیں۔

سی سی پی او ذوالفقار حمید کے مطابق 40 ہاٹ اسپاٹ ایریاز کو 237 پوائنٹس سے بند کردیا گیا ہے، ڈویژنل افسران ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں کورونا ایس او پیز کی مکمل سپرویژن کریں گے جب کہ ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں 43 ایس ایچ اوز سمیت 3 ہزار 546 اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔

سیل کیے جانے والے علاقوں میں گراسری اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے ، متعلقہ علاقوں کے رہائشیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری نقل و حرکت نہ کریں۔

مزید خبریں :