26 جون ، 2020
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں کورونا کے کیسز سامنے آنے پر مزید 2 علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے حکم نامے کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کے باعث اسلام آباد کےغوری ٹاؤن فیز فور اور فائیو کوآج شام 7 بجے سیل کر دیا جائے گا۔
ضلعی انتظامیہ نے علاقہ مکینوں کو لاک ڈاون سے متعلق تیاری مکمل کر نے کی ہدایت کی ہے۔
ان علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کیا گیا تاہم اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران میڈکل اور کریانہ اسٹورز کھلے رہیں گے۔
واضح رہے کہ کورونا کیسز کے حوالے سے ہاٹ اسپاٹ قرار دیے گئے شہروں میں اسلام آباد بھی شامل ہے جس کے کچھ علاقوں کو پہلے ہی سیل کیا جاچکا ہے۔
اسلام باد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 11 ہزار سے زائد ہے جب کہ 115 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔