26 جون ، 2020
پاکستان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی سینیئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے جنگ بندی معاہدے کی بار بار خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ بھارتی فورسز نے25 جون کو ایل او سی کے کریلہ سیکٹرپربلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون زخمی ہوگئیں تھیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت نے اس سال اب تک1487 بارایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پرسیزفائرکی خلاف ورزیاں کیں جس کے باعث 13 پاکستانی شہری شہید اور 106 زخمی ہوئے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارتی فورسز کی طرف سے شہری آبادیوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، اس قسم کی خلاف ورزیاں 2003 کے جنگ بندی معاہدے کے خلاف ہیں۔