Time 26 جون ، 2020
پاکستان

حکومت کا مویشی منڈیاں لگانے کے حوالے سے اہم فیصلہ

حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سال مویشی منڈیاں جولائی میں شہری حدود سے باہر لگائی جائیں گی— فوٹو: فائل

حکومت پنجاب  نے عیدالاضحٰی پر شہری حدود سے باہر مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مویشی منڈیوں کے قیام کےلیے وزیرقانون پنجاب کی سربراہی میں 9 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جبکہ کمیٹی کو کورونا وباکا پھیلاؤ روکنےکے لیےایس او پیزتیار کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مویشی مالکان اور خریداروں کو جرمانے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں کہ قربانی کے جانور دیہی آبادی کی معیشت کا اہم جزو ہیں، چاہتے ہیں کہ دیہی آبادی کی معیشت پھلے پھولے۔

حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سال مویشی منڈیاں جولائی میں شہری حدود سے باہر لگائی جائیں گی، منڈیوں کےمقامات کا تعین متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کریں گے، مویشی منڈیوں میں کوئی بیمار جانور فروخت کے لیے نہ لایا جائے، جانور چیک کرنے کےلیے بھی خصوصی کمیٹیاں تشکیل دےدی گئیں ہیں۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں عیدالاضحیٰ 31 جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :