Time 26 جون ، 2020
پاکستان

کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو نے 24 گھنٹوں میں صورتحال بہتر ہونے کی نوید سنادی

گورنرسندھ سے کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو مونس عبداللہ نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران گورنر سندھ نے شہر میں غیراعلانی لوڈ شیڈنگ پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

ترجمان گورنر سندھ کے مطابق گورنر سندھ نے کہا کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کراچی کے شہریوں کے ساتھ نا انصافی ہے، صورتحال کا تدارک کرکے لوگوں کو جلد ریلیف دیا جائے۔ 

گورنر نے کہا کہ وفاق کی جانب سے کے الیکٹرک کو اضافی گیس مہیا کی جارہی ہے،  اس کے باوجود اس طرح کی صورتحال کا پیدا ہو نا تشویش ناک ہے۔

گورنر نے کہا کہ کے الیکٹرک کو اضافی فرنس آئل حبکو سے مہیا کیا جائے گا،  وفاق کے الیکٹرک کو 650 میگا واٹ بجلی فراہم کرنے کا پابند ہے، شہریوں کی سہولت کیلئے وفاق اضافی 500 میگا واٹ بجلی دینے کو تیار ہے۔

اس موقع پر کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو نے گورنر سندھ کو بتایا کہ فرنس آئل کی کمی کی وجہ سے دو پاور پلانٹ بند ہیں،  وفاق سے اضافی فرنس آئل ملنے سے بجلی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

 ترجمان گورنر سندھ نے بتایا کہ سی ای او کے الیکٹرک نے 24گھنٹوں میں بجلی کی صورتِحال میں بہتری کی یقین دہانی کرادی۔ 

مزید خبریں :