دنیا
Time 26 جون ، 2020

امریکا کے صدارتی انتخاب سے پہلے جو بائیڈن کو ٹرمپ پر واضح برتری

امریکا کے صدارتی انتخاب سے قبل ہی ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن کو صدر ٹرمپ پر واضح برتری حاصل ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز اور سائنا کالج کے سروے میں 50 فیصد ووٹرز نے بائیڈن جب کہ صرف 36 فیصد نے ٹرمپ کا چناؤ کیا۔

سروے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اُن 6 ریاستوں میں بھی مقبولیت میں کمی آئی ہے جہاں 2016 کے انتخابات میں انہوں نے فتح حاصل کی تھی۔

اب ان ریاستوں مشی گن، پنسلوانیا اور وسکونسن میں ڈیموکریٹک امیدوار کو برتری حاصل ہے۔

سروے کے مطابق جوبائیڈن کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 14 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔

کورونا وبا کے خلاف غیر مؤثر حکمت عملی نے ری پبلکن حامیوں کو بھی ٹرمپ سے مایوس کردیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکا کے صدارتی انتخاب رواں سال نومبر میں ہوں گے اور اسی حوالے سے امریکی صدر  نے بھی انتخابی مہم شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :