پاکستان
04 ستمبر ، 2012

بلوچستان امن و امان کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت

بلوچستان امن و امان کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت

کوئٹہ… بلوچستان میں امن و امان سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے اور چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ آج سماعت کے موقع پر جموہری وطن پارٹی کیس سربراہ طلال بگٹی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ آج بھی سماعت کے موقع پر اٹارنی جنرل عدالت میں موجود نہ تھے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس نے سیکریٹری داخلہ سے استفسار کیا کہ امیرالدین آغا کا بیٹا بازیاب ہوا؟اس پر ان سیکریٹری داخلہ نصیب اللہ بازئی کا کہنا تھا کہ ہم نے اس مقصد کیلئے رات تین بجے تک 6چھاپے مارے ، جو وعدہ کیا ہے پورا کرونگا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگر آپ نے یقین دہانی کرائی تھی تو آپ کو کرنا تھا، عوام کی حفاظت آپکی ذمے داری ہے۔

مزید خبریں :