طیبہ گل کی باقی 5 ویڈیوز کس کے پاس ہیں؟ رانا ثنا نے نیا پنڈورا کھول دیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے  رہنما رانا ثنا اللہ نے نیا پنڈورا بکس کھول دیا، قومی اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ یہ درست ہے چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) ہم نے لگایا لیکن چیئرمین نیب کی ویڈیوکس نے بنائی؟ آپ نے۔

اپنے خطاب میں رانا ثنا نے کہا کہ چیئرمین نیب کی ویڈیوکس نے جاری کی؟ آپ نے ،طیبہ گل کی باقی 5 ویڈیوز کس کے پاس ہیں ؟ آپ کے پاس، چیئرمین نیب کی پریس کانفرنس کے بعد ہی ویڈیو سامنے آ گئی تھی۔

رانا ثنا اللہ کا ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت نے تنخواہوں اورپنشن میں اضافہ نہیں کیا، وزارت داخلہ کے بجٹ میں 13 فیصد اضافہ کیوں کیا؟

انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکےگزشتہ رات تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی ہوئی، حکومت نے پیٹرول مافیا کے ساتھ ملکر عام آدمی کی جیب پرڈاکہ ڈالا ہے،حکومت نے پیٹرول سستا کیا تو لوگ رل گیے پیٹرول تلاش کرتے کرتے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پیٹرول مافیا نے حکومت کو بلیک میل کیا، مافیا حکومت میں موجود ہے جس نے حکومت سے فیصلہ کرایا،ایف آئی اے اور آئی بی وزارت داخلہ کے ماتحت ہیں، اربوں کی ڈکیتی ہو رہی ہے، یہ ادارے کیا کام کر رہے ہیں، ان اداروں کو کن کے پیچھے لگایا ہے؟ یہ ادارے مافیا کی معلومات اکھٹی نہیں کرتے ، اپوزیشن کے پیچھے پھرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول مافیا نے جو کل ڈکیتی کی ہے اس پر عوام کو بےوقوف بنانے کے لیے ایک کمیشن بنا دیں، ہمیں یہ معلوم نہیں ہو رہا کہ یہ خود مافیا ہیں یا مافیا ان کے اندر ہے۔

مزید خبریں :