28 جون ، 2020
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ایئرلائنز کو کورونا مریضوں کو ٹکٹ جاری کرنے سے روک دیا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا جس کے مطابق فیصلے پر آج سے عمل درآمد ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کورونا علامات والے مسافر کو ائیر لائنز ٹکٹ نہ جاری کریں۔
نوٹیفکیشن میں سی اے اے نے کورونا علامات پر بھی بورڈنگ کارڈز جاری کرنے سے روک دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مسافروں کےلیے ائیر پورٹ پر ماسک، سینٹائرز اور سماجی فاصلہ بھی ضروری ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات کی سرکاری ائیرلائن ایمریٹس نے پاکستان سے اپنا فلائٹ آپریشن معطل کردیا تھا تاہم اب ائیر لائن نے مسافروں پر کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کروانے کی شرط نافذ کرکے پاکستان کے لیے اپنا فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے باعث 4 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔