Time 29 جون ، 2020
پاکستان

'ایک دہشتگرد دستی بم پھینک رہا تھا دوسرا فائرنگ کررہا تھا'

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سندھ مشتاق مہر نے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے دوران دہشت گردوں سے لڑنے والے اہلکاروں کے لیے 20 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں سے سب سے پہلے مقابلہ ریپڈ رسپانس فورس کے جوانوں نے کیا، ریپڈ رسپانس فورس کے اہلکاروں کا افسر شہید ہوگیا تھا لیکن ساتھی اہلکار لڑتے رہے۔

حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں کو مرکزی دروازے پرہی ماردیا گیا، وہ عمارت میں داخل نہیں ہوسکے۔

دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے والی پولیس ٹیم میں شامل ایک بہادر اہلکارکا کہنا ہے کہ ایک دہشت گرد دستی بم پھینک رہا تھا تو دوسرا فائرنگ کررہا تھا، اس کے ہاتھوں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

آئی جی سندھ نے پولیس کو عمدہ کارکردگی پر شاباش دی اور آپریشن میں حصہ لینے والی پولیس ٹیم کے لیے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔

خیال رہے کہ کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور اسٹاک ایکسچینج کے 2 سیکیورٹی گارڈ شہید ہوگئے جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں چاروں دہشتگرد مارے گئے۔

مزید خبریں :