دنیا
Time 29 جون ، 2020

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری شہید کردیے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد کے علاقے رونی پورہ میں قابض بھارتی فوج نے آپریشن اور گھر گھر تلاشی کی آڑ میں علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

گھر گھر تلاشی کے دوران بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

کے ایم ایس نے بتایا کہ قابض فوج کی جانب سے آپریشن تاحال جاری ہے جس کے باعث ضلع میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل ہے جب کہ علاقے داخلی اور خارجی راستے بھی مکمل طور پر بند ہیں۔

خیال رہے کہ 26 جون کو بھی مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج  نے ضلع پلوامہ اور اسلام آباد میں سرچ آپریشن کی آڑ میں 4 کشمیریوں کو شہید کیا تھا۔

مزید خبریں :