دنیا
Time 29 جون ، 2020

ابوظبی نے شہریوں کیلئے اپنے دروازے کھول دیے

متحدہ عرب امارات کی دوسری ریاستوں میں رہائش پذیر افراد پر ابو ظہبی میں داخلے کی پابندی برقرار ہے۔،فوٹو:فائل

متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے منفی نتائج کے ساتھ ابو ظبی میں رہائش رکھنے والے تمام افراد ریاست میں داخل ہوسکتے ہیں۔

خلیجی اخبار کے مطابق کورونا وبا سے نمٹنے کی ذمہ دار ابوظبی کی کمیٹی برائے ہنگامی حالات اور قدرتی آفات  کا کہنا ہے کہ ریاست میں داخلے کے خواہش مند وہ تمام افراد جن کا 48 گھنٹوں کے دوران کورونا کا ٹیسٹ منفی آیا ہے اور ان کے پاس اس کا ثبوت موجود ہے وہ ابو ظبی آسکتے ہیں۔

اس فیصلے سے متحدہ عرب امارات کی دیگر ریاستوں میں کام کرنے والے ابو ظبی کے رہائشی فائدہ اٹھاسکیں گے۔

تاہم  متحدہ عرب امارات کی دوسری ریاستوں میں رہائش پذیر   افراد  پر ابو ظبی میں داخلے کی پابندی برقرار ہے۔

ابو ظہبی کے محکمہ اطلاعات کے مطابق یہ فیصلہ محکمہ صحت اور محکمہ پولیس  کے مشورے کے ساتھ کیا گیا ہے۔

حکام نے ہدایت کی ہے کہ ابوظبی آنے والے تمام افراد حفاظتی تدابیر اور سماجی فاصلے کا خیال رکھیں اور گھر سے باہر ماسک کا استعمال کریں۔

مزید خبریں :