پاکستان
Time 02 جولائی ، 2020

کراچی: شدید گرمی میں بھی کے الیکٹرک کی جانب سے لوڈشیڈنگ جاری

کراچی میں شدید گرمی کے باوجود مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

لیاقت آباد، لیاری، فیڈرل بی ایریا، گلستان جوہر، شاہ فیصل کالونی، کیماڑی، گلشن اقبال، ملیر، لانڈھی، کورنگی، بلدیہ، بہار کالونی اور نارتھ کراچی سمیت اکثر علاقوں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

شدید گرمی میں بجلی کے بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے  اور لوڈشیڈنگ سے پانی کی کمی کے مسائل نے بھی جنم لے لیا ہے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے شہر میں لوڈ شیڈنگ سے مستثنی علاقوں میں بھی دن میں 2 سے 3 بار ایک ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک نے مستثنیٰ علاقوں میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا بھی دعوی کیا تھا۔

یاد رہے کہ ترجمان کےالیکٹرک نے دعویٰ کیا تھا کہ ایندھن کی فراہمی بہتر ہونےکی وجہ سے بجلی کی فراہمی بھی بہتر ہوئی ہے اور رات 12 بجے سے صبح 7 بجے تک بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائےگی۔

مزید خبریں :