Time 02 جولائی ، 2020
پاکستان

کراچی کے چند علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھنے کا امکان

کراچی کے شہریوں کے لیے بری خبر ہے کہ شہر کے چند علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کو 60 میگاواٹ کی سپلائی معطل ہوگئی ہے جس کی وجہ سے چند علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے ۔

کراچی میں پہلے ہی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں پانچ سے چھ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

الہلال سوسائٹی کے ڈی اے اسکیم 7 ، شاہ فیصل کالونی،محمود آباد، قیوم آباد،بلال کالونی،گلستان جوہر بلاک دو،گلشن اقبال کے بلاکس، اورنگی ٹاؤن میں بھی فنی خرابی کے نام پر لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مینٹیننس شٹ ڈاون کے نام پر کے الیکٹرک کی جانب سے 9 گھنٹوں کی لوڈ شینگ کے ایس ایم ایس بھیجے جارہے ہیں۔

ذرائع کے الیکٹرک کے مطابق شہر میں بجلی کی طلب 3000 سے 3200 میگا واٹ ہےجبکہ800 میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے۔

مزید خبریں :