کاروبار
Time 02 جولائی ، 2020

قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں تبدیلی

ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 8.05 فیصد سے بڑھا کر 8.11 فیصد مقرر کیا گیا ہے،فوٹو:فائل

حکومت نے قومی بچت اسکیموں (نیشنل سیونگز سرٹیفکیٹس) کے شرح منافع میں تبدیلی کردی ہے۔

بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 9.84 سے بڑھا کر 9.96 فیصد کردیا گیا ہے جب کہ پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹس اور شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس پر بھی شرح منافع 9.84 سے بڑھا کر 9.96 فیصد کردیا گیا ہے۔

ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 8.05 فیصد سے بڑھا کر 8.11 فیصد مقرر کیا گیا ہے جب کہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 7.44 فیصد سے بڑھا کر 7.60 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب 3، 6 اور 12 ماہ کی مدت کے شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس کے شرح منافع میں کمی کردی گئی ہے۔

3 ماہ کی مدت کے لیے شرح منافع 7.72 فیصد سے کم ہوکر 6.8 فیصد اور 6 ماہ کا شرح منافع 7.36 فیصد سے کم کرکے 6.76 فیصد مقرر کیا گیا ہے جب کہ 12 ماہ کی مدت کے سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 7.30 فیصد سے کم کرکے 6.66 فیصد کردیا گیا ہے۔

شرح منافع میں کمی کا اطلاق 2 جولائی سے ہوگا۔

مزید خبریں :