Time 02 جولائی ، 2020
پاکستان

کراچی کے مختلف علاقوں میں لگے اسمارٹ لاک ڈاؤن کو ختم کرنے کا فیصلہ

کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھیں گے صرف وہاں لاک ڈاؤن کریں گے— فوٹو: فائل

سندھ حکومت نے کراچی کے مختلف علاقوں میں لگے اسمارٹ لاک ڈاؤن کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی کی 39 یوسیز میں رات 12 بجے کے بعد سے لاک ڈاؤن ختم کردیا جائے گا۔ 

اس حوالے سے کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھیں گے صرف وہاں لاک ڈاؤن کریں گے۔

کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے لیے آئندہ ہیلتھ ایڈوائزری پر عمل کیا جائے گااور اسمارٹ لاک ڈاؤن میں فوری توسیع نہ کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 18 جون کو کورونا کیسز کی روک تھام کے لیے کراچی کے تمام اضلاع کی 43 یونین کونسلز میں سخت لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

کورونا سے بچاؤ کی نئی حکمت عملی کے تحت محکمہ صحت، سندھ حکومت اور ڈپٹی کمشنرز نے کورونا ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کر کے کمشنر کراچی کو رپورٹ پیش کی تھی جس پر ان تمام علاقوں کو 14 روز کے لیے سیل کرنے کا حکم نامہ جاری کیا گیا۔

مزید خبریں :