03 جولائی ، 2020
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وہ اور اسد عمر وزارت عظمیٰ کے امیدوار نہیں۔
ایک انٹرویو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جہانگیر ترین سے کبھی خلش نہیں رہی، نہ ہی اختلاف کا جواز بنتا ہے۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرو کہتےہیں کہ جب جب تحر یک انصاف کی حکومت آئے گی عمران خان ہی وزیر اعظم ہوں گے، اتحادیوں نے بجٹ میں حکومت کا ساتھ دیا کوئی حکومت گرانے کی بات نہیں کر رہا۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران ایک موقع پر وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا اسد عمر اور شاہ محمود قریشی پر برس پڑے تھے۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ آپ دونوں تو وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں، اس میں کیا شک ہے؟ آپ کی لڑائی سے حکومت کا نقصان ہوا ہے۔
انہوں نے ساتھی وزراء پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ میں 'سب اچھا 'کی رپورٹ دی جاتی ہے جب کہ کارکردگی کچھ اور ہے۔