کھیل
Time 03 جولائی ، 2020

میسی نے بارسلونا کلب چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

مشہور فٹبالر لائنل میسی نے اسپینش فٹبال کلب بارسلونا کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق میسی نے کلب انتظامیہ کے ساتھ نئے معاہدے پر بات چیت بھی روک دی اور کلب چھوڑنے کی وجہ کلب کے اندرونی جھگڑے ہیں۔

میسی کلب کے ساتھ مزید معاہدہ قائم رکھنے کا ارادہ نہیں رکھتے  جب کہ انہوں نے اپنے پروفیشنل کیریئر کا آغاز 2005 میں اسی کلب سے کیا تھا۔

میسی نے بارسلونا کو لالیگا لیگ میں 10 مرتبہ چیمپئن بنوایا، بارسلونا نے 4 مرتبہ یوئیفا چیمپئن شپ جیتی اور 6 مرتبہ کوپا ڈیل رے میں فتح مقدر بنی۔

دوبارہ معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں میسی اگلے سال کلب سے علیحدگی اختیار کرلیں گے جب کہ وہ 2018 سے کلب ٹیم کے کپتان بھی ہیں۔

میسی کا تعلق ارجنٹائن سے ہے اور وہ اپنے ملک کی فٹبال ٹیم کی بھی قیادت کرتے ہیں۔ 

دوسری جانب میسی کے کلب چھوڑنے کے بعد افواہیں گردش کررہی ہیں کہ وہ یا تو وہ کوئی انگلش کلب جوائن کریں گے یا پھر اپنے آبائی شہر واپس چلے جائیں گے۔

مزید خبریں :