سونے کے چمچ، سونے کا ٹب، سونے کے ورق چڑھا دنیا کا پہلا ہوٹل

آپ سب نے پُر تعیش اور فائیو اسٹار ہوٹلز کے بارے میں تو سنا ہی ہوگا لیکن آج ہم آپ کو ایسے ہوٹل کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جو کہ سونے سے بنا ہے۔ 

اس ہوٹل کو ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں بنایا گیا ہے جس کی تعمیر 11 برس میں مکمل ہوئی  ہے۔

فوٹو: بشکریہ گلف نیوز

ہنوئی میں واقع اس فائیو اسٹار ہوٹل میں کھانے کے چمچے، پلیٹیں، کپ اور گلاس ہی سونے کے نہیں بلکہ یہاں نہانے کے ٹب پر بھی سونے کا ملمع چڑھایا گیا ہے جب کہ شاور، کموڈ، نلکوں اور پائپوں پر بھی سونے کی تہہ چڑھائی گئی ہے۔

گیانگ ووہ جھیل کنارے واقع اس ہوٹل میں 400 کمرے ہیں جب کہ 25 منزلہ اس ہوٹل کے بالائی حصوں پر کئی اپارٹنمنٹس بھی ہیں جو کرائے پر حاصل کیے جاسکیں گے۔ 

اگر کوئی شخص اس ہوٹل کے کمرے میں ایک شب گزارے گا تو اسے صرف ایک دن کے 53 ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے۔

مزید خبریں :