04 جولائی ، 2020
ملک میں کورونا سے مزید 88 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4680 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 227254 تک پہنچ گئی۔
اب تک پنجاب میں کورونا سے 1844 اور سندھ میں 1501 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 1020 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ اسلام آباد میں 130 ، بلوچستان میں 123 ، آزاد کشمیر میں 34 اور گلگت بلتستان میں 28 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
آج بروز ہفتہ ملک بھر سے کورونا کے مزید 3475 کیسز اور 88 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 1585 نئے مریض اور 42 اموات ، پنجاب سے 1341 کیسز 25 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 337 کیسز 18 اموات، اسلام آباد97 کیسز ایک ہلاکت، آزاد کشمیر 54 کیسز ایک ہلاکت ، بلوچستان سے 49 کیسز 1 ہلاکت اور گلگت بلتستان سے 12 کیسز سامنے آئے ہیں۔
پنجاب سے آج کورونا کے مزید 1341کیسز اور 25 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 80297 اور ہلاکتیں 1844 ہوگئی ہیں۔
پنجاب میں اب تک کورونا سے 42584 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 97 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی۔
پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 13292 اور اموات 130 ہوچکی ہیں۔
اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 8610 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 54 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں۔
پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 1214 اور اموات کی تعداد 34 ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ 686 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 12 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں۔
پورٹل کے مطابق علاقے میں کیسز کی کل تعداد 1536 اور اموات 28 ہوگئی ہیں۔
گلگت میں کورونا سے اب تک 1185 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔
سندھ سے ہفتے کو کورونا کے 1585 نئے مریض اور 42 اموات سامنے آئیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کی۔
مراد علی شاہ کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 92306 اور ہلاکتیں 1501 ہوگئی ہیں۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ آج مزید 1480 مریض صحتیاب ہوئے جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 52388 ہوگئی ہے۔
خیبر پختونخوا میں ہفتے کو کورونا وائرس سے مزید 18 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 1020 ہوگئی۔
صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 337 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 27843 تک پہنچ گئی ہے۔
اب تک صوبے میں 16242 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
بلوچستان میں ہفتے کو کورونا کے مزید 49کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی 10766 ہوگئی۔
بلوچستان میں کورونا سے مزید ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 123 ہوگئی جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5688 ہے۔