Time 04 جولائی ، 2020
پاکستان

مویشی منڈیاں کھلی جگہ اور شہر سے 2 کلو میٹر دور لگائی جائیں: پنجاب میں ایس او پیز جاری

فوٹو فائل

لاہور: پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر  عید الاضحیٰ پر مویشی منڈیوں کیلئے ایس او پیز جاری کردیے۔

محکمہ صحت پنجاب نے منڈی آنے والے ہر فرد پر ماسک اور گلوز کا استعمال لازمی قرار دیا ہے۔

سیکرٹری صحت نے ہدایت کی ہےکہ مویشی منڈیاں کھلی جگہ اور شہر سے کم از کم 2 کلو میٹر دور لگائی جائیں۔

سیکرٹری صحت کے مطابق باڑے، انتظامی دفاتر اور میڈیکل کیمپ کھلے، داخلی اور خارجی راستے الگ الگ رکھے جائیں جب کہ ایک گاڑی میں 2 افراد کو آنے کی اجازت  ہوگی۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق منڈی میں بچوں، بزرگوں اوربیمار افراد کے داخلے پر پابندی ہوگی۔

واضح رہے کہ پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے، اب تک صوبے میں مریضوں کی تعدادا 80297 ہوچکی ہے جب کہ اموات کی تعداد 1844 ہے۔ 

مزید خبریں :