Time 04 جولائی ، 2020
کھیل

کرکٹرز حیدر علی، عمران خان اور کاشف بھٹی کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آگیا

دورہ انگلینڈ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ میں شامل واحد کھلاڑی حارث رؤف کورونا میں مبتلا ہیں— فوٹو:فائل 

دورہ انگلینڈ کیلئے قومی اسکواڈ میں شامل نوجوان کھلاڑیوں حیدر علی، عمران خان اور کاشف بھٹی کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آگیا جس کے بعد ان کی مانچسٹر روانگی کے لیے انتظامات شروع کر دیے گئے ہیں۔

تینوں کھلاڑیوں کے علاوہ مساجر ملنگ علی اور محمد عمران کے بھی کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں جس کے بعد کرکٹ آپریشنز کھلاڑیوں کی برطانیہ روانگی کے لیے انتظامات کررہا ہے۔

دورہ انگلینڈ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ میں شامل واحد کھلاڑی حارث رؤف کورونا میں مبتلا ہیں اور گزشتہ دنوں فاسٹ بولر کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔

حارث رؤف ان دنوں گھر میں قرنطنیہ میں موجود ہیں جن کا  آئندہ چند روز کے بعد دوبارہ ٹیسٹ کروایا جائے گا۔

اس سے قبل 6 کرکٹرز  2 کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد پہلی ہی ووسٹر پہنچ چکے ہیں  جہاں انگلینڈ میں ہونے والی ٹیسٹنگ کا نتیجہ منفی آنے کے بعد قومی اسکواڈ کو جوائن کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

مزید خبریں :