Time 05 جولائی ، 2020
پاکستان

کراچی میں بجلی بارہ بارہ گھنٹے غائب، شہریوں کا صبر جواب دینے لگا

کراچی والوں پر کے الیکٹرک کی خاص مہربانی  جاری ہے اور بارہ بارہ گھنٹے بجلی غائب ہونے کے باعث شہریوں کا صبر جواب دینے لگا۔ 

شہر قائد میں لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی بہانے بہانے سے بجلی بند کی جانے لگی۔

پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ طلب کے مطابق کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے 800 میگاواٹ بجلی دی جارہی ہے۔

دوسری جانب  کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کہتے ہیں ان کے ادارے کے پاس 3200 میگا واٹ سے زیادہ کی صلاحیت نہیں جب کہ  ڈیمانڈ 3600 میگا واٹ تک جانے کی وجہ سے لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی لوڈ شیڈنگ کرنی پڑتی ہے۔

کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے جیو نیوز کے پروگرام 'نیا پاکستان' میں دعویٰ کیا کہ اس وقت کراچی میں موسم اچھا ہے اس لیے لوڈ شیڈنگ نہیں کر رہے۔

مزید خبریں :