رواں سال کا تیسرا چاند گرہن آج

رواں سال یعنی 2020 کا تیسرا چاند گرہن آج ہو رہا ہے جو کہ نیوزی لینڈ، امریکا، افریقا کے جنوب اور مغربی حصوں سمیت یورپ کے بعض علاقوں میں دیکھا جاسکے گا۔

یہ چاند گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔

چاند گرہن کا آغاز  پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 7 منٹ پر ہوا جب کہ چاندکو مکمل گرہن 9 بج کر  30 منٹ پر لگا اور یہ گرہن 10 بج کر 52 منٹ پر ختم ہوجائے گا۔ 

رواں سال کے تیسرے  چاند گرہن کا مکمل دورانیہ 2 گھنٹے 45 منٹ ہوگا جو کہ یورپ، آسٹریلیا، افریقا، شمالی اور جنوبی امریکا کے ملکوں میں چاند گرہن دیکھا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے دو چاند اور  ایک سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں دیکھا گیا تھا۔

مزید خبریں :